ابنا: جنرل محمد پاکپور نے آج ملک کے شمال مغربی علاقے میں قیام امن کے لئے کی جانے والی فوجی کاروائيوں کی سالگرہ کے موقع پر کہا کہ ہم نے سرحدوں کی حفاظت کے لئے جدید ترین ڈرون طیاروں سے اپنی مسلح افواج کو لیس کررکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپاہ کی بری فوج جدید ترین جاسوس اور کامبیٹ طیاروں سے لیس ہے۔ جنرل پاکپور نے کہا کہ مغربی علاقوں میں سپاہ کے فوجی تعینات ہیں اور آج اس علاقے میں مکمل طرح سے امن قائم ہے البتہ اس علاقے کے عوام کے کردار کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
.......
/169