6 ستمبر 2013 - 19:30
ہندوستان میں جنسی جارحیت کے مرتکب چھ افراد کو عمر قید کی سزا

ہندوستان میں جنسی جارحیت کے مرتکب چھ افراد کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔

ابنا:  شین ہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی ہندوستان کے شہر بنگلور کی ایک عدالت نے آج، ایک طالبہ کی آبروریزی کے الزام میں چھ ملزموں کو عمرقید کی سزا سنائی ہے ۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال اکتوبر میں ایک بس میں چھ افراد نے میڈیکل کی ایک طالبہ پر جنسی تشدد کیا تھا جس کے بعد اس کی موت واقع ہوگئي تھی ۔ گذشتہ سنیچر کے روز بھی ہندوستان کی ایک عدالت نے اس کیس میں ملوث ساڑھے سترہ سال کے ایک لڑکے کو تین سال قید کی سزا سنائی ہے ۔ہندوستان میں بڑھتے ہوئے جنسی تشدد کے واقعات کےسبب اس ملک کی حکومت نے ملزموں کو سخت ترین سزائيں دینے کا اعلان کیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲