5 ستمبر 2013 - 19:30
ایران دین یہودی کا مخالف نہیں صہیونیت کا مخالف ہے: جواد ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران اس بات کا موقع نہیں دے گا کہ صیہونی حکومت ملت فلسطین کے خلاف اپنے جرائم کی پردہ پوشی کرسکے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران اس بات کا موقع نہیں دے گا کہ صیہونی حکومت ملت فلسطین کے خلاف اپنے جرائم کی پردہ پوشی کرسکے۔ محمد جواد ظریف نے تسنیم نیوز سے گفتگو میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہرگز دین یہودی کا مخالف نہیں ہے بلکہ ایران میں یہودی برادری رہتی ہے اور پارلیمنٹ میں ان کا نمائندہ بھی ہے۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران صیہونیت کے خلاف ہے اور ہرگز اس بات کا موقع نہیں دے گا کہ صیہونیت تاریخی واقعات سے غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے ملت فلسطین کے خلاف اپنے جرائم پر پردہ ڈال سکے اور اپنے پروپگينڈوں میں ایران کو یہودی مخالف ظاہر کرے۔ محمد جواد ظریف نے کہاکہ دین یہودی ادیان الھی میں شامل ہے اور ایران کے قانون کے مطابق اس کا احترام ضروری ہے۔ وزیر خارجہ نے وزارت خارجہ کو ایٹمی مذاکرات کی ذمہ داری سونپے جانے کے بارے میں کہا کہ ایران کی مذاکراتی ٹیم میں کہنہ مشق اور تجربہ کار ماہرین شامل ہیں۔ محمد جواد ظریف نے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سربراہی اجلاس کے موقع پر یورپی یونین میں خارجہ پالیسی شعبے کی سربراہ کیتھرین ایشٹن اور پانچ جمع ایک گروپ کے بعض وزراء خارجہ سے ملاقات کریں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲