3 ستمبر 2013 - 19:30
سویٹزرلینڈ کے سکولوں میں حجاب پرپابندی کے قانون پراعتراض

سویٹزرلینڈ کے گورنمنٹ کے اسکولوں میں حجاب پرپابندی کا قانون ایسی صورتحال میں سامنے آیا ہے کہ فیڈرل عدالت نے اسے غیر منطقی قراردیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

ابنا: سویٹزرلینڈ کی فیڈرل عدالت نے کہا ہے کہ اس ملک کے شمالی شہر"ٹورگووی" کے حکام نے اسلامی حجاب اورسرکاری سکولوں میں دینی علامات ہمراہ رکھنے پرپابندی کا جو فیصلہ کیا ہے وہ درست نہیں ہے۔سویٹزرلینڈ کی فیڈرل عدالت نے اپنے بیانیے میں اعلان کیا ہے کہ ٹورگووی شہرکی سپریم کونسل نے شہریوں کے سیاسی حقوق کی خلاف ورزی نہیں کی ہے تاہم حجاب اوراسلامی علامات کوٹارگٹ بنا کر فقط اس دین کونشانہ بنایا ہے اورمسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا ہے۔سویٹزرلینڈ کے ڈیموکریٹک قوانین کی بنا پر اس ملک کے شہری پبلک مقامات پردینی علامات اپنے ہمراہ رکھ سکتے ہیں۔قابل ذکرہے کہ ٹوگووی شہر کے حکام نے من مانی کرتےہوئے اس شہرکےسکولوں میں اسلامی علامات ہمراہ رکھنے کوممنوع قراردے دیا ہے۔

.......

/169