ابنا: افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے پاکستان میں تعینات افغانستان کے سفیر عمر داؤد زئی کو ملک کا نیا وزیر داخلہ نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کابل میں صدارتی محل سے جاری ہونے والے ایک اعلامیے کے طابق عمر داؤد زئی موجودہ وزیر داخلہ غلام مجتبیٰ پتنگ کی جگہ سنبھالیں گے جن کی افغانستان کی پارلیمان نے برطرفی کی سفارش کی تھی۔ صدارتی اعلامیے کے مطابق دارالحکومت کابل کے پولیس سربراہ جنرل ایوب سالانگی کو نائب وزیر داخلہ مقرر کیا گیا ہے ۔
.......
/169