3 ستمبر 2013 - 19:30
کراچی:نیشنل اسٹیڈیم کے قریب فائرنگ ،نیول افسر جاں بحق،اہلیہ زخمی

کراچی…نیشنل اسٹیڈیم کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے نیول افسر کیپٹن ندیم جاں بحق ان کی اہلیہ زخمی ہوگئیں۔

ابنا: تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم اور کارساز روڈ کے قریب نیوی کے کیپٹن ندیم کی کار پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کار میں موجود نیوی کے افسر کیپٹن ندیم اور ان کی اہلیہ شدید زخمی ہوگئے۔ اسپتال پہنچاتے ہوئے نیوی افسر کیپٹن ندیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئیجبکہ ان کی زخمی اہلیہ کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

.......

/169