ابنا: ان رپورٹوں کے انکشاف کے بعد کہ امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی نے میکسیکو اور برازیل کی بھی جاسوسی کی ہے، برازیلی حکومت نے اس مسئلے پر امریکی حکومت سے فوری طور پر وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نوعیت کا کوئی بھی اقدام قابلِ قبول نہیں ہو گا۔ برازیل کے وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ان کےملک کے صدر کی جاسوسی، برازیل کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے۔ادھر میکسیکو نے بھی امریکی جاسوسی پر شدید ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ میکسیکو کے دفترِ خارجہ نے امریکی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کرکے معاملے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ امریکہ دنیا کے بیشتر ملکوں میں جاسوسی کی اہم ترین سرگرمیوں میں ملوّث رہا ہے اور دنیا کے متعدد ملکوں نے اس سلسلے میں واشنگٹن سے شدید احتجاج کیا ہے۔
.......
/169