2 ستمبر 2013 - 19:30
شہادت امام ششم، پاکستان کے متعدد شہر سوگوار

امام ششم کی درد ناک شہادت کے موقع پر پاکستان کے متعدد شہر گزشتہ روز سوگوار رہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آفتاب امامت کے چھٹے ستارے امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم شہادت پر پاکستان کے شیعوں اور اس ملک میں مقیم ایرانیوں نے مجالس ہائے عزا برپا کر کے رئیس مکتب جعفریہ کی مظلومانہ شہادت پر گریہ و ماتم کیا۔پاکستان کے متعدد شہروں؛ اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، لاہور، کویٹہ، پشاور، مولتان، حیدر آباد، فیصل آباد، گلگت، سکھر اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں گزشتہ روز، امام ششم کی شہادت کے موقع پر مجالس منائی گئیں اور جلوس نکالے گئے۔اسلام آباد میں مقیم ایرانیوں نے بھی ایران کے سفارتخانے میں مجلس عزاداری منعقد کر کے امام زمانہ (ع) کو آپ کے جد کا پرسہ دیا۔موصولہ رپورٹ  کے مطابق پشاور، لاہور، کراچی اور کویٹہ میں بھی مقیم ایرانیوں نے مجالس عزا برپا کر کے نوحہ و ماتم کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲