1 ستمبر 2013 - 19:30
فلسطین فاونڈیشن پاکستان کیطرف سے شام کے خلاف امریکی جارحیت کی مذمت

فلسطین فاونڈیشن پاکستان نے کہا ہے کہ شام کے خلاف امریکہ کے جارحانہ عزائم صیہونی حکومت کا ناپاک منصوبہ ہے۔

ابنا: فلسطین فاونڈیشن پاکستان نے کہا ہے کہ شام کے خلاف امریکہ کے جارحانہ عزائم صیہونی حکومت کا ناپاک منصوبہ ہے۔ فلسطین فاونڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے عالم اسلام کو مل کر اس کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس ناک بات یہ ہےکہ مشرق وسطی کی چند نادان ریاستیں بھی عالمی دہشتگرد امریکہ اور غاصب صیہونی حکومت کی آلہ کار بن چکی ہیں اور خطے کی تباہی میں برابر کی شریک ہیں۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲