31 اگست 2013 - 19:30
ایم ڈبلیو ایم کی حمایت کرتے ہوئے ہر قسم کا تعاون کرنے کو تیار ہیں، شیخ علی نجفی

ایم ڈبلیو ایم کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے آیتہ اللہ حافظ بشیر حسین نجفی کے بیٹے کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان موجودہ حالات کے پیش نظر مناسب اور اہم اقدام کی جانب گامزن ہے۔

ابنا: بزرگ عالم دین آیتہ اللہ حافظ شیخ بشیر حسین نجفی کے صاحبزادے علامہ شیخ علی نجفی نے کہا ہے کہ ہم مجلس وحدت مسلمین کی کوششوں اور کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان موجودہ حالات کے پیش نظر مناسب اور اہم اقدام کی جانب گامزن ہے۔ ہم مجلس وحدت مسلمین کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور اس کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کرنے کو تیار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے مجلس وحدت مسلمین (نجف اشرف) کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین نجف اشرف نے بدلتے ہوئے عالمی حالات اور پاکستان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر نجف اشرف میں موجود بزرگ علمائے کرام اور مجتہدین سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، تاکہ مجلس وحدت مسلمین کے پیغام کو دنیا کے کونے کونے میں پہنچایا جاسکے۔

.......

/169