31 اگست 2013 - 19:30
شمسی توانائی سے چلنے والی کشتی نے بحر اوقیا نوس عبور کر لیا

شمسی توانا ئی سے چلنے والی دنیا کی سب سے بڑی کشتی نے بحر اوقیا نوس عبور کر لیا ہے۔

ابنا: خودعالمی ریکار ڈ بکس کا حصہ بننے والی اس کشتی نے صرف بائیس دنو ں میں یہ مہم مکمل کر کے کم سے کم دنوں میں بحر ِ اوقیانوس عبور کر نے کا نیا عالمی ریکار ڈ بھی قائم کر دیا ہے ۔تقر یبا ً تیس ہزار سولر سیلزکی طاقت سے چلنے والی دنیا کی یہ سب بڑی سو لر پا ور کشتی اپنی تعمیر کے بعد سے دنیا بھر میں خبر وں کا مو ضو ع رہی ہے جس نے فلو ریڈ ا سے اپنے سفر کا آ غاز کیا تھا ۔ خلیجی سمندروں کے پا نی سے ما حو لیا تی معلو مات جمع کرکے یہ کشتی لندن میں اپنے سفر کا اختتام کر نے کے قریب پہنچ گئی ہے ۔ پا نچ سو بار ہ اسکوائر میٹر پر پھیلے سو لر پینلز پر مشتمل یہ کشتی 35 میٹر لمبی اور23 میٹر چو ڑی ہےجسے مستقبل میں بھی تحقیقی مقا صدکے لیے استعما ل کیا جا ئے گا۔

.......

/169