ابنا: جماعت اسلامی کے امیرسید منور حسن کاکہناہے کہ پاکستان کی موجودہ حکومت سے بہتری کی امید رکھنا بتوں سے امید رکھنے کے مترادف ہے،جنہوں نے نواز شریف کو ووٹ دیئے، وہ مزید مہنگائی کیلئے تیار رہیں۔ سیدمنورحسن نے لاہورمیں مصرکے حوالے سے سیمینارسے خطاب اورمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نواز شریف وہی کر رہے ہیں جو امریکہ چاہتا ہے،ان کاکہناتھاکہ جس دن امریکا نے اجازت دی ،طالبان سے مذاکرات بھی ہو جائیں گے ،امریکہ طالبان سے مذاکرات میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے،جماعت اسلامی کے سربراہ نے کہا کہ وہ طالبان سے ون آن ون مذاکرات کے حامی ہیں،جماعت اسلامی عالمی اسلامی اور جہادی تحریکوں کو لاہور میں اکٹھا کرے گی۔
.......
/169