30 اگست 2013 - 19:30
پاکستانی حکومت کے طالبان کے ساتھ مذاکرات شروع

پاکستانی حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکراتی عمل شروع ہوگیا ہے اور ان مذاکرات کے فوری نتائج بھی آنا شروع ہوگئے ہیں۔

ابنا: پاکستانی حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکراتی عمل شروع ہو گیا ہے اور ان مذاکرات کے فوری نتائج بھی آنا شروع ہوگئے ہیں۔ پاکستان کے ایک اعلیٰ سرکاری عہدیدار کے حوالے سے یہ دعویٰ برطانیہ کے ایک نشریاتی ادارے نے کیاہے تاہم مکمل تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔ اس ذریعے کے مطابق امریکی ڈرون حملے میں کالعدم تحریک طالبان کےایک سینئر رہنما مولوی ولی الرحمن کی ہلاکت سے مذاکراتی عمل کو جو نقصان پہنچا تھا اس کا منفی اثر اب ختم ہوگیا ہے۔ ایک سرکردہ طالبان لیڈر نے بھی نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ ابتدائی مذاکرات میں کئی مسائل پر بات ہوئی ہے جن میں سے ایک پاکستان میں فرقہ وارانہ حملے روکنا اور القاعدہ اور کالعدم لشکر جھنگوی جیسی تنظیموں سے تعلقات منقطع کرنا شامل رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲