ابنا: میانمار میں ایک مرتبہ پھر مسلمانوں کے خلاف تشدد میں تیزی آرہی ہے، جس میں بدھ مت کے پیروکار مسلمانوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔ میانمار کے ایک گاوٴں میں ایک بار پھر بدھ مذہب کے ماننے والوں نے مسلمانوں کے 50 کے قریب گھروں کو آگ لگادی جس سے 300 سے زائد مسلما ن بے گھر ہوگئے۔ گذشتہ سال ریاست سے شروع ہونے والے فرقہ ورانہ فسادات نے میانمارکے مسلمانوں کے لئے مشکلات پیدا کردیں ہیں۔ مسلمانوں کے خلاف تشدد کو بڑھانے میں بدھ مذہب کے راہبوں اوردیگرقوم پرست تنظیموں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔میانمار میں محض 5 فیصد مسلمان آباد ہیں۔ نسل پرست راہبوں کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کو کمزور رکھنا چا ہئے، اگر وہ طاقتور ہوں گے تو ہم پر قبضہ کرلیں گے۔ گذشتہ سال مسلمانوں کے خلاف تشدد آمیز واقعات میں کم ازکم ڈھائی سو افراد جاں بحق اور 1 لاکھ 40 ہزار بے گھر ہوگئے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
29 اگست 2013 - 19:30
News ID: 457321
میانمار میں ایک مرتبہ پھر مسلمانوں کے خلاف تشدد میں تیزی آرہی ہے، جس میں بدھ مت کے پیروکار مسلمانوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔