اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روسیا الیوم ٹی وی نے سعودی عرب کے ذرائع سے نقل کیا ہے کہ سعودی بادشاہ عبد اللہ بن عبد العزیز نے اخوان المسلمین کو دھشتگردوں کی فہرست میں شامل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے دو ٹی وی چینلز نے سعودی بادشاہ کے اس اقدام کی خبر دی ہے اور کہا ہے کہ ملک عبد اللہ کا اخوان المسلمین کو دھشتگردوں کی فہرست میں شامل کرنے کا منصوبہ یقنی ہے۔واضح رہے کہ سعودی حکام کے اخوان المسلمین کے ساتھ روابط کبھی بھی دوستانہ نہیں رہے یہاں تک کہ اخوان المسلمین نے سعودی عرب میں کبھی اپنا دفتر کھولنے کی بھی ہمت نہیں کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
27 اگست 2013 - 19:30
News ID: 456698
سعودی بادشاہ عبد اللہ بن عبد العزیز نے اخوان المسلمین کو دھشتگردوں کی فہرست میں شامل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔