ابنا: امریکہ اور مغربی ممالک نے سعودی عرب، ترکی، اسرائيل اور قطر کے مطالبہ پر شام کے خلاف فوجی حملے کا منصوبہ بنالیا ہے ترکی کے وزیر خارجہ داؤد اوغلو نے اس سلسلے میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ہے۔ ترکی کے وزیر خارجہ سعودی عرب کے دورے پر ہیں، ترکی کے وزير خارجہ اس سفر میں مصر کے حالات کے بارے میں بھی سعودی عرب سے بات چیت کریں گے سعودی عرب اور ترکی شام کے بارے میں امریکی پرچم کے سائے میں متحد ہیں جبکہ دونوں ممالک کا مصر کے بارے میں اختلاف ہے ترکی معزول صدر محمد مرسی کی حمایت کررہا ہے جبکہ سعودی عرب عبوری حکومت کا حامی ہے۔
.......
/169