ابنا: پشاور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں سید منور حسن کا کہنا تھا کہ فوجی آپریشن سے مسائل بڑھتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے نہ پہلے فوجی آپریشن کی حمایت کی اور نہ اب کرے گی۔ طالبان سے مذکرات کے حوالے سے منور حسن کا کہنا تھا کہ طالبان کی جانب سے مذاکرات کی دعوت پر بہت وقت ضائع کیا جا چکا ۔اب بھی وقت ہے کہ حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی دباوٴ سے نکل کر طالبان سے مذاکرات کرے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان – ہندوستان تعلقات پر بھی وزیرا عظم نواز شریف غیر سنجیدگی سے کام لے رہے ہیں۔دوسری جانب کراچی کے تاجروں نے شہرمیں جاری بے امنی کا ذمہ دارصوبائی حکومت کو قرار دیا ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ اگر وفاق نے اب بھی اس سلسلے میں خاموشی اختیار کی تو پاکستانی فوج سے قیام امن کے لئے مداخلت کی درخواست کریں گے ۔
.......
/169