ابنا: لبنانی پارلیمنٹ ميں حزب اللہ دھڑے کےسربراہ محمد رعد نے آج لبنان کے دارلحکومت بیروت کے جنوب میں ہونے والے دھماکے کے شہداء کی یاد ميں منعقد ہونے والے ایک پروگرام میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کو متحدہ قومی حکومت کی تشکیل کے لئے ، سیکورٹی چیلنجوں سے مقابلے کی ضرورت ہے ۔محمد رعد نے خبردار کیا کہ غیر وفاقی حکومت کی تشکیل ، لبنان کے بحران میں شدت کا سبب بنے گی اور حزب اللہ قومی ذمہ داریوں اور ملک کے تحفظ کے لئے تمام گروہوں کے ساتھ تعاون کرے گی ۔
.......
/169