27 اگست 2013 - 19:30
شام میں امریکہ کی جنگی مداخلت خود امریکہ کے لیے بھاری نقصان کی حامل ہو گی+تصاویر

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے گیارہویں حکومت کے اراکین کے ساتھ ملاقات میں علاقہ میں امریکی جنگی مداخلت کو تباہ کن قراردیتے ہوئے فرمایا: علاقہ میں بارود کا بہت بڑا ڈھیر موجود ہے لہذا مستقبل کے بارے میں کوئی پیشنگوئی نہیں کی جاسکتی۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق ہفتہ حکومت کی مناسبت سے گیارہویں حکومت کے اراکین نے آج رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے ساتھ ملاقات کی۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں علاقے میں امریکی جنگی مداخلت کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے فرمایا: امریکہ کی سوریہ میں جنگی مداخلت خود امریکہ کے لیے بھاری نقصان کی حامل ہو گی۔ علاقہ میں بارود کا بہت بڑا ڈھیر موجود ہے لہذا مستقبل کے بارے میں کوئی پیشنگوئی نہیں کی جاسکتی۔رہبر معظم اقنلاب اسلامی نے مصر کے دردناک حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ہم مصر کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتے لیکن مصری عوام کے قتل عام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے صدر روحانی کی جانب سے کابینہ کی سریع تشکیل پر ان کا شکریہ ادا کیا اور پارلیمنٹ کی جانب سے وزراء کو بڑی تعداد میں اعتماد کا ووٹ دینے کو حکومت اور پارلیمنٹ کے درمیان اچھا تعاون قراردیا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: امریکہ کی علاقہ میں مسلسل جنگی مداخلت تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے اور علاقہ کے مستقبل کے بارے میں کوئي پیشگوئی نہیں کی جاسکتی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲