ابنا: شام میں اقوام متحدہ کی حقیقت یاب ٹیم کے ایک اعلی اہلکار کارلا دل بونٹہ کے مطابق شامی حکومت کی طرف سے کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں۔ اقوام متحدہ کے اہلکار کے مطابق علاقہ سے لی گئی عوامی گواہی کی بنا پر دہشت گردوں نے اعصابی گیس کا استعمال کیا ہے، اقوام متحدہ کی ٹیم کے اعلی اہلکار کے مطابق شامی حکومت کی طرف سے کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کے کوئي شواہد نہیں ملے ہیں اور اب تک کے شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ دہشت گردوں نے بشار اسد کی حکومت کو گرانے کے لئے سارین گیس سے استفادہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب اور ترکی ، امیرکہ کی سرپرستی میں دہشت گردوں کو مہلک ہتھیار فراہم کررہے ہیں اور الزامات شامی حکومت پر عآئد کررہے ہیں۔
.......
/169