ابنا: ايران اور عمان کے وزرائے خارجہ محمد جواد ظريف اور يوسف بن علوي نے تہران ميں ہونےوالي ملاقات ميں علاقے کے موجودہ بحران کو جلد سے جلد ختم کئے جانے کے لئے باہمي تعاون کي ضرورت پر زورديا ۔ ايران کے وزير خارجہ جواد ظريف نے اس ملاقات ميں علاقائي مسائل منجملہ مصر، شام، يمن ، لبنان ، تيونس اور بحرين کے حالات پر اپنے عماني ہم منصب سے کھل کر بات کي ۔ايران کے وزير خارجہ نے کہاکہ آج علاقے ميں بدامني اور عدام استحکام کي بڑي وجہ يہ ہے کہ عوامي مطالبات کو صحيح طريقے سے سنا نہيں جارہا ہے اور اغيار کي مداخلت ساتھ ساتھ ايسے انتہا پسندانہ اقدامات انجام دئے جارہے ہيں جن کا اسلام سے کوئي تعلق نہيں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان انتہا پسندوں اور ان کے قدامات کو غير ملکي قوتوں کي حمايت حاصل ہے ۔ايران کے وزير خارجہ نے کہا کہ جو لوگ يہ سمجھ رہے کہ وہ انتہا پسندي سے بچ جائيں گے يہ ان کي بھول ہے کيونکہ بدامني، عدم استحکام اور انتہا پسندي سرحدوں کو نہيں پہچانتي اور يہ صرف ايک جگہ تک محدود نہيں رہتي ۔ عمان کے وزير خارجہ يوسف بن علوي نے بھي علاقے کے بحرانوں پر اپني تشويش ظاہر کرتے ہوئے ان بحرانوں کو حل کرنے کے لئے علاقائي تعاون پرزور ديا ۔
.....
/169