ابنا: مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کے خلاف کرپشن اور انقلابی تحریک کے دوران شہریوں کو قتل کرنے کے الزام کی سماعت آج ملٹری عدالت میں ہوئی، جو 15 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے، مصر کے سابق صدر 85 سالہ حسنی مبارک سیکیورٹی اہلکاروں اور بیٹوں کے ساتھ آئے تھے ، حسنی مبارک کو کرپشن کیس میں مشروط طور پر رہا کرکے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ملٹری اسپتال پہنچا یا گیا تھا۔ دوسری طرف حکومت مخالف مظاہروں کے دوران قتل عام کے الزامات میں گرفتار اخوان المسلمون کے تین رہنماوٴں کے مقدمے کی سماعت بھی آج شروع ہوئی، سیکیورٹی وجوہات کے پیش نظر اخوان المسلمون کے ایک رہنما کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے عدالت نے سماعت 29 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔
.......
/169