24 اگست 2013 - 19:30
یمن میں ڈرون حملے، حکومت کی ہماہنگی سے ہو رہے ہیں

یمن کے صدر منصور ہادی نے کہا ہے کہ ملک میں ان کی حکومت کے تعاون سے ہی امریکا کے ڈورن حملے ہو رہے ہیں۔

ابنا: یمن کے صدر ہادی منصور نے جمے کو کہا کہ امریکا کے ڈرون، یمن حکومت کے ساتھ ہماہنگی سے ہی حملے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یمن کے مختلف علاقوں میں ڈرون حملے، انہیں کے بقول، القاعدہ سے مقابلے کے تناظر میں کئے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ حالیہ کچھ دنوں میں یمن کے مختلف علاقوں میں امریکا کے ڈرون حملوں میں تیزی آئی ہے جن میں بڑی تعداد میں عام شہری مارے جاتے ہيں۔ گزشتہ کچھ دنوں کے دوران یمن کے عوام اپنے ملک میں امریکا کی مداخلت کی مخالفت کرتے ہوئے صنعا سے امریکی سفیر کو نکالنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ یمن کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ملک میں عدم استحکام کی اصل وجہ امریکا ہے۔

.......

/169