24 اگست 2013 - 19:30
بان کی مون نے شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تحقیق کا حکم دیا

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے 21 اگست کو دمشق کے الغوطہ میں کیمیائی ہتھیاروں کے مبینہ حملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق، بان کی مون نے اپنے بیان میں کہا کہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی فورا تحقیق کی جائے۔ انہوں نے شامی حکام سے سرکاری طور پر درخواست کی کہ اقوام متحدہ کے نمائندگان کو جائے وقوع جانے کی اجازت دی جائے-  در ایں اثنا اقوام متحد ہ کی اعلی سطحی عہدیدار انگیلا کانے کو دمشق کے لئے روانہ کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ شام میں بشار اسد کے مخالفین کا دعوی ہے کہ فون نے باغیوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے جبکہ فوج نے اس طرح کے سبھی دعووں کی تردید کی ہے۔

.......

/169