23 اگست 2013 - 19:30
اہل تشیع اور اہل تسنن کا نجف اشرف میں مشترکہ مظاہرہ

عراقی ذرائع کے مطابق عراق کے شیعہ سنی مسلمانوں نے نوری مالکی کی حکومت کی حمایت اور دھشتگردوں کے مخالفت میں نجف اشرف میں مظاہرہ کیا ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی ذرائع کے مطابق عراق کے شیعہ سنی مسلمانوں نے نوری مالکی کی حکومت کی حمایت  اور دھشتگردوں کے مخالفت میں نجف اشرف میں مظاہرہ کیا ہے۔نجف اشرف میں ہونے والے اس مظاہرے کا مقصد عراق میں حکومت دشمنوں کی طرف سے کی جانے والی دھشتگردانہ کاروائیوں کی مذمت کرنا اور ان کے مسببین کی نسبت مخالفت کا اعلان کرنا تھا۔مظاہرین نے عوام کو مخاطب کر کے کہا کہ ملک میں ہر طرح کے قومی اور مذہبی اختلاف سے پرہیز کریں اور اتحاد کو قائم رکھ کر دھشتگردی کا مقابلہ کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲