23 اگست 2013 - 19:30
برطانیہ میں مسلمان خاتون کو عدالت میں برقعہ اتارنے کا حکم

برطانیہ میں ایک مسلمان خاتون کو برقعہ پہن کر عدالت میں داخل ہونے اور اس کا مقدمہ سننے سے انکارکردیا گیا۔

ابنا:برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق 21 سالہ خاتون مقدمے کے سلسلے میں جونہی عدالت میں داخل ہوئیں تو جج نے برقعہ اتارنے کا حکم دیا اور کہا کہ جب تک آپ برقعہ اتار کر اپنی شناخت اور چہرہ نمایاں نہیں کرینگی عدالت آپ کا کیس نہیں سن سکتی۔ خاتون نے اصرار کیا کہ بحیثیت مسلمان وہ غیرمحرم کے سامنے برقعہ نہیں اتار سکتی تاہم جج نے کہا کہ وہ آپ کے مذہب، لباس اور خواہش کا احترام کرتے ہیں لیکن عدالتی کارروائی کے لیے ضروری ہے کہ آپ اپنا چہرہ نمایاں کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲