ابنا: امریکی وزیر جنگ چک ہیگل نے کہا ہے کہ امریکہ شام کے اطراف بحری جہاز اور فوجیں تعینات کررہا ہے تاکہ اگر صدر اوباما نے شام پرحملوں کا حکم دیا تو انہیں کام میں لایا جاسکے۔ امریکی وزیر جنگ کا یہ بیان ایسے عالم میں آیا ہےکہ جمعے کے دن امریکہ کے بعض فوجی ذرائع نے کہا تھا کہ امریکہ شام پرحملے کرنے کی تیاریاں کررہا ہے۔ امریکی وزیر جنگ نے تفصیلات بتانے سے انکار کیا تاہم اتنا کہا کہ صدر اوبامانے شام کےخلاف فوجی آپشن کو مد نظر رکھنے کو کہا ہےاور اس کے لئے تیاریوں کی ضرورت ہوتی ہے جو کی جارہی ہیں۔ واضح رہے شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں سے الزام لگایا ہے کہ شام کی فوج نے دمشق کے مضافات میں کیمیاوی ہتھیار استمعال کئےہیں جن میں ایک ہزار تین سوافراد مارے گئےہیں۔ ماہرین کا کہنا ہےکہ مغرب اور بعض عرب ملکوں کےحمایت یافتہ دہشتگردوں کا یہ الزام شام میں امریکی فوجی مداخلت کی زمین فراہم کرنے کے لئے ہے۔ شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کو امریکہ، صیہونی حکومت، سعودی عرب، ترکی اور قطر کی حمایت حاصل ہے۔ ادھر امریکی صدر نے دعوی کیا ہےکہ انہیں کسی ملک پر حملہ کرنے کے لئے اقوام متحدہ کی اجازت ہے۔ یاد رہے امریکہ نے جتنی بیرونی جارحیتیں کی ہیں سب کی سب خودسرانہ اور اقوام متحدہ کو کنارے لگا کر کی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
23 اگست 2013 - 19:30
News ID: 455002
امریکی وزیر جنگ چک ہیگل نے کہا ہے کہ امریکہ شام کے اطراف بحری جہاز اور فوجیں تعینات کررہا ہے تاکہ اگر صدر اوباما نے شام پرحملوں کا حکم دیا تو انہیں کام میں لایا جاسکے۔