اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین کے سیاسی گروہوں نے چند روز پہلے، آج جمعے کو ’’ غلامی کی زندگی کا خاتمہ‘‘ کے عنوان سے مظاہرے کرنے کی کال کی تھی۔ سیاسی لیڈروں کی کال پر آج نماز جمعہ کے بعد اس ملک کے کئی علاقوں میں بڑے پیمانے پر مظٓاہرے کئے گے۔جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان نے لوگوں کو ڈکٹیٹر حکومت کے خلاف پرزور مظاہرے کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ہم عملی طریقے سے یہ ثابت کریں گے کہ ہم خدا وند عالم کے علاوہ کسی کے آگے نہیں جھک سکتے ہم ھیھات منا الذلہ( ذلت ہم سے کوسوں دور ہے) کے نعرے لگا کر ڈکٹیٹر حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کی دجھیاں اڑائیں گے تاکہ دنیا والے یہ جان لیں کہ بحرین میں ایسی شجاع قوم رہ رہی ہے جو اپنے ملک میں جمہوریت چاہتی ہے۔













۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲