ابنا: پاکستان کے ضمنی انتخابات میں سب سے زیادہ سیٹیں حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کو ملی ہیں۔ شین ہوا کی رپورٹ کے مطابق ضمنی انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق نواز شریف کی پارٹی کو قومی اسمبلی اور صوبائي اسمبلیوں میں سب سے زیادہ سیٹیں ملی ہیں۔ پاکستان میں گذشتہ روز مجموعی طور پر اکتالیس سیٹوں کے لئے ووٹنگ ہوئي تھی۔ ان میں پندرہ سیٹیں قومی اسمبلی اور چھبیس سیٹیں صوبائي اسمبلیوں کی ہیں۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق نواز شریف کی پارٹی کو صوبائي اسمبلیوں کی اٹھارہ سیٹیں ملی ہیں۔ پیپلز پارٹی کو قومی اسمبلی کی تین سیٹیں ملی ہیں جب کہ عمران خان کی تحریک انصاف قومی اسمبلی کی اپنی دوسیٹوں کے تحفظ میں ناکام رہی۔ جمعیت علماء اسلام کو ضمنی انتخابات میں کوئي سیٹ نہیں ملی۔ مجموعی طور سے پانچ سو انیس نامزدوں نے ضمنی انتخابات میں حصہ لیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
22 اگست 2013 - 19:30
News ID: 454714
پاکستان کے ضمنی انتخابات میں سب سے زیادہ سیٹیں حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کو ملی ہیں۔