20 اگست 2013 - 19:30
مصر میں فوجی کودتا کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہے

ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان نے مصر میں محمد مرسی کی برطرفی اور فوجی کودتا کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ قراردیا ہے۔

ابنا: ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان نے مصر میں محمد مرسی کی برطرفی اور فوجی کودتا کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ قراردیا ہے۔ اردوغان نے انقرہ میں  اپنی پارٹی کے کارکنوں  کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ہمارے پاس ایسے شواہد موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ مصر کےمعزول صدر محمد مرسی کی برطرفی اور مصر میں فوجی کودتا کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہے۔

ترک وزیر اعظم نے مصر کے بارے میں سعودی عرب کی گھناؤنی سازشوں کے بارے میں کچھ نہیں کہا جبکہ عرب ذرائع کے مطابق مرسی کی برطرفی میں سعودی عرب کہ ہاتھ نمایاں ہے اور سعودی عرب خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے منصوبوں کا اصلی مجری ہے۔

.......

/169