18 اگست 2013 - 19:30
علوی عالم دین شیخ بدر الدین غزال کی مظلومانہ شہادت

شام کے تکفیریوں نے اہلسنت کے علوی عالم دین شیخ بدر الدین غزال کو شہید کر دیا ہے جنہیں چند روز قبل ان کے گھر سے اغوا کر لیا گیا تھا۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام می سرگرم دھشتگرد، عوام کے درمیان وحشت پھیلانے اور حکومت پر دباو ڈالنے کے لیے ہر ممکنہ اقدام کرنے کو تیار ہو جاتے ہیں۔ اس تکفیری گروہ کے حالیہ وحشیانہ اقدامات میں سے ایک یہ ہے کہ اس گروہ نے اہلسنت کے عالم دین شیخ بدر الدین غزال کو جنہیں کچھ دن پہلے اغوا کر لیا تھا شہید کر دیا ہے۔دھشتگرد گروپوں سے مربوط ذرائع نے ایشیا نیوز ایجنسی سے گفتگو میں بتایا ہے کہ شیخ بدر الدین غزال جنہیں دھشتگرد گروہ ’’ الدولۃ الاسلامیہ فی العراق و الشام‘‘ کے عناصر نے لاذقیہ کے گاوں ’’بارودہ‘‘ سے اغوا کیا تھا شہید کر دیا گیا ہے۔صوبہ حمص کی انقلابی کونسل اور ’’بصری الشام‘‘ علاقے کے کوآرڈینیشن سینٹر نے اس خبر کی تائید کر دی ہے۔ واضح رہے کہ دھشتگردوں کے اس گروہ نے چند روز قبل شیخ غزال کی زخمی حالت کی تصویریں اپنے سوشل نٹ ورک پر شائع کر کے اپنے اس بزدلانہ اقدام کا اظہار کیا تھا۔اطلاعات کے مطابق اہلسنت کے ان عالم دین کی رہائی کے لیے اہلسنت کے دیگر سرکردہ افراد کی طرف سے دھشتگردوں کےساتھ مذاکرات ہوتے رہے ہیں لیکن ان کی شہادت کی خبر صحیحح ہونے کی صورت میں ان مذاکرات کا بے نتیجہ ثابت ہونا معلوم ہوتا ہے۔شیخ غزال کی شہادت سے پہلے کی تصویریں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲