ابنا: ضلع دیامر گلگت بلتستان کے علاقوں چلاس، داریل، تانگیر میں جاری فوجی آپریشن میں دو ہفتے گزر جانے کے باوجود کوئی قابل ذکر کامیابی نہیں مل سکی اور کوئی ایک بھی قابل ذکر اشتہاری اور انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار نہیں کیا جاسکا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سانحہ ننگاپربت میں غیر ملکی سیاحوں اور رواں ماہ کے اوائل میں چلاس شہر میں فوجی افسران کے قتل سمیت شاہراہ قراقرم پر بیگناہ مسافروں کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں ابتک کوئی قابل ذکر دہشت گرد گرفتار نہیں ہوسکا اور سکیورٹی فورسز کو تاحال کوئی خاص کامیابی نہیں ملی اور بظاہر یہ آپریشن ناکام ہوتا نظر آرہا ہے۔ ادھر دیامر امن جرگہ نے پریس کانفرنس میں سکیورٹی فورسز سے بھرپور تعاون جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے آپریشن کے دوران گرفتار بیگناہ افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
.......
/169