18 اگست 2013 - 19:30
مصر : صورت حال بحرانی، اخوان المسلمین کے 36 کارکن جاں بحق

مصر کی وزارت داخلہ نے الزام لگایا ہے کہ قاہرہ کی جیل میں قید اخوان المسلمین کے کئی کارکنوں نے بھاگنے کی کوشش کی، اس دوران سیکیورٹی فورسز کی شیلنگ سے 36 قیدی مارے گئے جبکہ ملک بھر سے اس تنظیم کے 42 رہنماوٴں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ابنا: مصری حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ اخوان المسلمین کے کارکنوں نے ایک پولیس افسر کو یرغمال بنا کر فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم سیک؛یورٹی فورسیز نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس میں 36 قیدی ہلاک ہو گئے۔اخوان المسلمین کے مطابق پولیس نے انکے 36 کارکنوں کو قتل کیا۔ادھر مصر کے مختلف شہروں سے اخوان المسلمین کے 42 رہنماوٴں کو گرفتار کرلیا گیا۔ اسلامی اتحاد نے سیکیورٹی وجوہات کے پیش نظر قاہرہ میں حکومت مخالف ریلیوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن باقی شہروں میں ریلیاں جاری رہیں گی۔ مصر کے آرمی چیف عبدالفتاح سیسی نے ایک بار پھر معزول صدر مرسی کے حامیوں کو انتباہ دیاہے کہ مظاہرین سے سختی سے نمٹا جائیگا۔قابل ذکر ہے کہ مصر کے کئی شہروں میں رات کے اوقات میں کرفیو کے نفاذ کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔ ادھر فرانس کے صدر فرانسوا اولانڈ نے مصر میں جلد از جلد عام انتخابات کرائے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

.......

/169