17 اگست 2013 - 19:30
ایرانی طالب علموں نے ریاضی کا چودھواں عالمی مقابلہ جیت لیا

ایرانی طالب علموں نے ریاضی کا چودھواں عالمی مقابلہ جیت لیاہے۔

ابنا: رپورٹ کےمطابق تہران کی شریف صنعتی یونیورسٹی کے پبلیک ریلیشنز کےڈائرکٹر محمدشریف خانی نے آج بتایا کہ اس یونیورسٹی کے دو طالب علم نیما حیدری اورمسعود شفانی نے ریاضی کے عالمی مقابلے میں شرکت کی  اوراپنے حریفوں کوشکست سے دوچار کرتے ہوئے سونے اور تانبے کے میڈل حاصل کئے ۔ محمدشریف خانی نے مزید کہا کہ ریاضی کے عالمی مقابلہ میں حصہ لینے والی ٹیموں نے ریاضی تجزیہ ((Mathematical Analysis عددی تجزیہ Numerical Analysis، لکیری الجبرا، ( Linear Algebra) ۔ الجبرا،  اور آپریشن کی تحقیقات کےمیدان میں ایک دوسرے کےساتھ مقابلہ کیا۔ یہ مقابلے گذشتہ دنوں پیر، منگل  کومنعقد ہوئے تھے اور اس کی اختتامی تقریب جمعرات کےدن منعقد ہوئی ۔

.......

/169