ابنا: شامی پارلیمنٹ کےاسپیکرمحمدجھاد اللحام نے دمشق میں موریتانیہ کے ایک وفد سے ملاقات میں شام کےخلاف علاقائی اور بین الاقوامی سازشوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عربوں کےخلاف امریکہ اور یورپ کی خفیہ ایجنسیوں کی سازشوں کامقصد عرب قوم کےاتحاد کوپارہ پارہ کرنا اور ان کےقومی تشخص کوتباہ کرنا ہے۔ شام کےوزیراعظم وائل الحلقی نے دمشق میں موریتانیہ کے ودفد سےملاقات میں عربوں کےخلاف سازشوں کامقابلہ کرنے میں عربوں کےنسلی اورقومی تحریکوں اور گروہوں کےکردار کی اہمیت پرتاکیدکرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اورصیہونی حکومت سمیت دوسرے سازشی عناصر عالمی دہشتگردوں کواستعمال اور انھیں ہتھیار اورفنڈ فراہم کرکے یہ کوشش کررہے ہيں کہ عرب ممالک پرمسلط ہوجائيں۔اس موقع پر موریتانیہ کےوفد کےسربراہ اوراس اس ملک کی سوشلسٹ پارٹی کےجنرل سکریٹری محفوظ ولد العزیز نے شام کےخلاف ذرائع ابلاغ کے گمراہ کن پروپیگنڈوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت عرب ممالک کوکمزور اورصیہونی حکومت کومستحکم کرنے کی غرض سے امت عرب۔ سازش ، عدم استحکام اورداخلی جھڑپوں میں الجھا دی گئي ہے۔
.......
/169