ابنا: پیرس کے نزدیک ایک باحجاب مسلمان لڑکی پر دو افراد نے حملہ کیا ہے۔ یہ حملہ اس وقت ہوا جب مذکورہ لڑکی اپنی دوست کے گھر سے واپس آرہی تھی۔ واضح رہے کہ حملہ آوروں نے مسلمان لڑکی پر حملے سے قبل مسلمانوں کے خلاف نسل پرستانہ نعرے لگائے۔ اس حملے کے نتیجے میں مسلمان لڑکی کو منہ اور گردن پر زخم آئے اور اسے علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ یادرہے کہ فرانس کے وزیر داخلہ نے اس حملے کی مذمت کی ہے۔
.......
/169