15 اگست 2013 - 19:30
ایران کے سابق وزیر خارجہ ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ مقرر

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے علی اکبر صالحی کو ایران کے ایٹمی توانائي کے ادارے کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔

ابنا:  اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے علی اکبر صالحی کو ایران کے ایٹمی توانائي کے ادارے کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق علی اکبر صالحی وزارت خارجہ کا قلمدان سنبھالنے سے قبل سنہ دو ہزار نو سے دو ہزار دس تک کے عرصے میں بھی ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ تھے۔ وہ سنہ انیس سو ستانوے سے سنہ دو ہزار پانچ تک کے عرصے میں ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی میں ایران کے نمائندے تھے۔ انھوں نے سنہ انیس سو ستتر میں امریکہ کی ایم آئی ٹی یونیورسٹی سے نیوکلیر انجنیئرنگ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی تھی۔ ان سے پہلے ایران کے ایٹمی توانائي کے ادارے کے سرابرہ فریدون عباسی تھے۔ علی اکبر صالحی نے کل فارس خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ایٹمی توانائي کے ادارے کی تمام سرگرمیاں پرامن اور ایرانی عوام کے مفاد میں ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲