15 اگست 2013 - 19:30
جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملہ متعدد جاں بحق اور زخمی

پاکستان کے علاقے سبی میں راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی ریل گاڑی پر راکٹ حملہ کیا گیا ہے۔

ابنا: پاکستان کے علاقے سبی میں راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی ریل گاڑی پر راکٹ حملہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ابھی تک ۳ افراد کے جاں بحق ہونے اور دیگر ۱۳ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ٹرین راولپنڈی سے کوئٹہ کی جانب رواں دواں تھی کہ سبی کے نزدیک اس پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ۳ افراد جاں بحق ہو گئے اور متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲