14 اگست 2013 - 19:30
مصر کی صورتحال امریکہ اور اسرائیل کے فائدے میں: بروجردی

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہےکہ مصر کی موجودہ صورتحال صرف امریکہ اور صیہونی حکومت کے فائدے میں ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہےکہ مصر کی موجودہ صورتحال صرف امریکہ اور صیہونی حکومت کے فائدے میں ہے۔
 پارلیمنٹ نیوز کے مطابق علاءالدین بروجردی نے فوج کے ہاتھوں مصری عوام کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے مصر جیسا اہم اسلامی ملک انقلاب اور سابق حکومت کی تبدیلی کے بعد ایسے حالات سے دوچار ہوجائے۔ علاالدین بروجردی نے کہا کہ مصری عوام نے قیام کرکے ظالم حکومت کو ہٹایا اور عوامی حکومت برسرکار لے آئے لیکن اب امریکہ اور صیہونی حکومت کی مداخلت کے نتیجے میں یہ صورتحال پیش آئي ہے ۔ انہوں نے کہا جو بات باعث تشویش ہے یہ ہےکہ موجودہ صورتحال اخوان المسلمین اور عبوری حکومت کے درمیاں خانہ جنگي کا سبب بن سکتی ہے۔ علاالدین بروجردی نے کہا کہ مصر کے علماء، دانشوروں اور مفکرین کو دانشمندی سے اس بحرانی صورتحال کا حل تلاش کرنا چاہیے۔ واضح رہے مصری فوج نے تین جولائي کو منتخب صدر محمد مرسی کو معزول کردیا تھا جس کے بعد مصر میں بحران شروع ہوگيا۔ ادھر آخری خبریں ملنے تک مصر میں اخوان المسلمون اور سکیورٹی فورسز کے درمیاں جھڑپیں جاری تھیں۔ بعض ذرائع نے یہ بھی رپورٹیں دی ہیں کہ صوبہ  اسیوط میں پولیس اسٹیشن پر مارٹر گولے سے حملہ کیا گيا ہے اور بلوائيوں نے دوکانیں لوٹ لی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲