14 اگست 2013 - 19:30
مصر میں ایک ماہ تک ایمرجنسی نافذ

مصرمیں صدارتی ذرائع نے ملک میں خونریز لڑائی کے بعد ایک ماہ تک ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے،مصری عوام کا خون بہانے میں سعودی عرب اور سلفی وہابیوں کا ہاتھ نمایاں ہے۔

ابنا:عرب ذرائع کے مطابق مصر میں صدارتی ذرائع نے ملک میں خونریز لڑائی کے بعد ایک ماہ تک ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہونے والی جھڑپوں میں آج 200 سے لیکر 2000 سے زائد افراد کی ہلاکت کی خبریں ذرائع ابلاغ  میں گشت کررہی ہیں مصری فوج نے رابعہ العدویہ اسکوائر اور النہضہ اسکوائر سے معزول صدر مرسی کے حامیوں کو طاقت ، آنسو گیس اور گولیوں کے ذریعہ منتشر کردیا ہے اس کارروائي میں 5000 سے 8000 افراد کے زخمی ہونے کی خبربھی ہے مصر کے مختلف شہروں میں بھی 60 افراد کے ہلاک ہونے اور 874 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب، امارات، امریکہ اور اسرائیل مصری فوج کی بھر پور حمایت کررہے ہیں اور مصری عوام کا خون بہانے میں سعودی عرب اور سلفی وہابیوں کا ہاتھ نمایاں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲