13 اگست 2013 - 19:30
افغانستان میں طالبان نے پارلیمان رکن خاتون کو اغوا کرلیا ہے

افغانستان میں حکام کے مطابق طالبان دہشت گردوں نے کابل کے جنوب سے ایک خاتون رکنِ پارلیمان کو اغوا کر لیا ہے۔

ابنا: افغانستان میں حکام کے مطابق طالبان دہشت گردوں نے کابل کے جنوب سے ایک خاتون رکنِ پارلیمان کو اغوا کر لیا ہے۔حکام کے مطابق مغوی فاریبہ احمدی کاکڑ کا تعلق قندھار سے ہے اور وہ پہلی خاتون رکنِ پارلیمان ہیں جنہیں افغان طالبان نے اغوا کیا ہے۔فاریبہ کو اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ اپنے بچوں کے ہمراہ سفر کر رہی تھیں۔ان کے بچوں کو بعدازاں نیٹو اور افغان افواج کے ایک مشترکہ آپریشن کے نتیجے میں بازیاب کروا لیا گیا تاہم اغوا کار فاریبہ کو کسی دوسرے مقام پر منتقل کرنے میں کامیاب رہے۔افغانستان میں حال ہی میں خواتین ارکانِ پارلیمان اور اہلکاروں کو نشانہ بنائے جانے کی کوششوں میں اضافہ ہوا ہے۔چند دن قبل بھی ایک خاتون رکنِ اسمبلی قاتلانہ حملے میں بال بال بچی تھیں تاہم ان کی بیٹی اس حملے میں ہلاک ہوگئی تھی۔ ذرائع کے مطابق طالبان سلفی وہابی فرقہ سے تعلق رکھتے ہیں جو کسی بھی اسلامی، انسانی اور اخلاقی قانون کے پابند نہیں ہیں وہ امریکہ اور سعودی عرب کے پروردہ دہشت گرد ہیں جن کا کام صرف بربریت ہے۔

.......

/169