13 اگست 2013 - 19:30
گلگت، ایس یو سی اور جے ایس او کی جانب سے آج دفاع وطن ریلی نکالی جائیگی

صوبائی سیکرٹریٹ گلگت سے سہ پہر تین بجے نکالی جانے والی ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں موٹر سائیکل اور گاڑیاں بھی شریک ہونگی، جو شہر کے مختلف علاقوں سے ریلی کی شکل میں گزرے گی۔

ابنا: شیعہ علماء کونسل، جعفریہ یوتھ اور جے ایس او گلگت ڈویژن کے زیراہتمام یوم پاکستان کی مناسبت سے آج سہ پہر تین بجے صوبائی سیکرٹریٹ شیعہ علماء کونسل گلگت بلتستان سے دفاع وطن ریلی نکالی جائیگی۔ شیعہ علماء کونسل گلگت بلتستان کے صوبائی ترجمان برکت علی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبائی سیکرٹریٹ گلگت سے سہ پہر تین بجے نکالی جانے والی ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں موٹر سائیکل اور گاڑیاں بھی شریک ہونگی، جو شہر کے مختلف علاقوں سے ریلی کی شکل میں گزرے گی۔

.......

/169