11 اگست 2013 - 19:30
سوڈان کے صوبہ ڈارفر میں لڑائی، ۱۰۰ افراد ہلاک

سوڈان کے شورش زدہ صوبے ڈارفر میں دو قبیلوں کے درمیان تازہ لڑائی میں 100 افراد ہلاک ہوگئے۔

ابنا: سوڈان کے شورش زدہ صوبے ڈارفر میں دو قبیلوں کے درمیان تازہ لڑائی میں 100 افراد ہلاک ہوگئے۔ڈارفر میں اس سال اب تک قبائلی گروپوں کے درمیان لڑائی میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔قبائلی ذرائع کے مطابق تازہ لڑائی دو عرب قبیلوں معالیہ اور ریزیگت کے درمیان ہفتے کو ہوئی۔ ریزیگت قبیلے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے حملہ کرکے مخالف قبیلے کے 70 افراد کو ہلاک کردیا جبکہ ان کے 30 جنگجو مارے گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲