10 اگست 2013 - 19:30
بغداد میں 12 کار بم دھماکوں میں 80 افراد شہیداور150افراد زخمی

عراق کے دارالحکومت بغداد میں سلفی وہابی دہشت گردوں کے 12 کار بم دھماکوں میں 80 افراد شہید اور150افراد زخمی ہوگئےہیں.

ابنا: بغدادمیں ہونے والے کار بم دھماکوں میں شیعہ نشیں محلوں ،مارکیٹوں اور پارکوں کو نشانہ بنایا گیا۔عیدکی چھٹیوں پر تفریحی مقامات پررش کی وجہ سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔جبکہ متعددافرادزخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیاگیا۔ ادھر بغداد سے 170 کلومیٹر شمال میں واقع شہر طوزخوماتو میں ایک خودکش حملہ آور کے حملے میں 11 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے ہیں۔

عراق میں ہونے والے خونریز بم دھماکوں اور خودکش حملوں میں القاعدہ سے وابستہ سلفی وہابی دہشت گرد ملوث ہیں جنھیں سعودی عرب اور خلیجی عرب ریاستیں مدد پہنچا رہی ہیں علاقہ میں دہشت گردی کے فروغ میں امریکہ کو سعودی عرب کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔

.......

/169