ابنا: مصری حکومت کی جانب سے ملک میں جاری اعتراضات اور مظاہروں کو طاقت کے ذریعے ختم کرنے کے اعلان کے بعد مظاہرین نے حفاظتی تدابیر کرنی شروع کر دی ہیں جس کی تازہ ترین مثال النہضۃ اسکوائر پر منجنیق نصب کیا جانا ہے۔ اخوان المسلمین کی حامی مظاہرین نے مظاہرے کے مرکزی مقام رابعہ العدویہ اسکوائر پر اس جگہ کی حفاظت اور پولیس کا مقابلہ کرنے کے لئے مورچے کے اندر منجنیق نصب کر دی ہے تاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جاسکے۔ یہ منجنیق ریت سے بھری ہوئی بوریوں سے بنائے جانے والے مورچوں کے اندر نصب کی گئی ہے جو مظاہرین کی حفاظت کے لئے بہت پہلے ہی نصب کر دئیے گئے تھے۔ اس سے پہلے مظاہرین نے اس علاقے کو محفوظ کرنے کے سڑکوں پر لگے پتھروں کو اکھاڑ ڈالا تھا اور مسجد رابعہ العدویہ کے آس پاس کے علاقوں اور سڑکوں پر اینٹوں کے زریعے رکاوٹیں بنائی گئی تھیں تاکہ معزول صدر مرسی کی حمایت میں مظاہرے کرنے والوں کی حفاظت کی جاسکے اور خونریزی کے خدشات کو کم کیا جا سکے۔معزول صدر محمد مرسی فوج کے سربراہ جنرل السیسی کی جانب سے صدارتی عہدے سے بر کنار کر دیئے گئے تھے جس کے بعد مصر میں کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے اور انکے حامیوں اور مخالفین کی جانب سے شدید مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
9 اگست 2013 - 19:30
News ID: 450283
مصری حکومت کی جانب سے ملک میں جاری اعتراضات اور مظاہروں کو طاقت کے ذریعے ختم کرنے کے اعلان کے بعد مظاہرین نے حفاظتی تدابیر کرنی شروع کر دی ہیں جس کی تازہ ترین مثال النہضۃ اسکوائر پر منجنیق نصب کیا جانا ہے۔