اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام میں سرگرم دھشتگردوں نے گزشتہ روز دو شیعہ نشین علاقے ’’نبل‘‘ اور ’’الزھرا‘‘ کو راکٹ حملوں کے ذریعے نشانہ بنایا۔ دھشتگردوں کے اس حملے میں ۱۱ سال کا ایک نوجوان’’ حیدر العجاق‘‘ شہید اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔مسلح افراد نے دستی بنائے ہوئے راکٹوں کو نبل اور الزھرا کے نزدیک والے گاوں ’’مائر‘‘ سے پھینکا جس پر ابھی بھی دھشتگردوں کا مکمل قبضہ ہے۔واضح رہے کہ نبل اور الزھرا حلب کے مضافات میں واقع دو ایسے گاوں ہیں جن میں زیادہ تر آبادی شیعوں کی ہے۔یہ دو گاوں تقریبا ایک سال سے دھشتگردوں کے محاصرے میں ہیں اور یہ سلفی دھشتگرد کئی بار ان شیعہ نشین علاقوں کو بمبارمنٹ کرنے کی دھمکی دے چکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
8 اگست 2013 - 19:30
News ID: 450081
شام میں تکفیری دھشتگردوں نے گزشتہ روز شیعہ نشین علاقے نبل اور الزھرا پر راکٹ داغ کر ایک شیعہ نوجوان کو شہید اور متعدد کو زخمی کر دیا۔