7 اگست 2013 - 19:30
ہندوستان کے ڈپٹی ہائی کمشنرکی پاکستان کےدفترخارجہ طلبی

پاکستان میں ہندوستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے دفتر پر ہونے والے حملے پر سخت احتجاج کیا گیا ۔

ابنا: پاکستان میں ہندوستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے دفتر پر ہونے والے حملے پر سخت احتجاج کیا گیا ۔پاکستان کے دفتر خارجہ کے مطابق ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنرکو دفترخارجہ طلب کرکے احتجاج کے ساتھ ساتھ اس بات کی یاد دہانی کرائی گئی کہ پاکستانی ہائی کمیشن کی حفاظت بھی ہندوستانی حکومت کی ذمے داری ہے جبکہ پاکستان ہاوٴس کی حفاظت کی ذمے داری بھی ہندوستانی حکومت پر عائد ہوتی ہے،دفتر خارجہ نے پاکستانی سفارتی عملے کے تحفظ کویقینی بنانے پربھی زوردیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲