6 اگست 2013 - 19:30
ایٹمی معاملہ، روس نے ایران کی آمادگی کا خیر مقدم کیا

روس کے وزیر خارجہ سرگئي لاوروف نے ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے جوہری رویہ کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس اس بات پر پوری طرح متفق ہے کہ تہران کے ایٹمی موضوع کو پرامن طریقے سے حل کیا جائے۔

ابنا: انہوں نے روم میں کہاکہ ہمیں اسے دوسرے مسائل کی طرح حل کرنے کی ضرورت ہے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئي لاوروف نے کہا کہ ایران کی قابل قدر تجاویز کی حمایت کرنا ناگزیر ہے۔روسی وزیر خارجہ نے گروپ 5 +1 کے دیگر ارکان سے نئی ایرانی انتظامیہ کے رویہ کی حمایت کرنے کی اپیل کی۔واضح رہے کہ ایرانی صدر نے حکومت سنبھالنے کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ملک کے ایٹمی توانائی کے پروگرام کے موضوع پر سنجیدہ مذاکرات کے لئے ایران کی آمادگی کا اعلان کیا۔ ڈاکٹر روحانی نے کہا کہ ہم وقت ضائع کئے بغیر بامعنی اورسنجیدہ مذاکرات کے لئے تیار ہیں اور اگر ہمارے مد مقابل فریق بھی اسی طرح تیار ہو تو ہمیں یقین ہے کہ دونوں فریقوں کی تشویش مذاکرات سے دور کی جا سکتی ہے۔

.......

/169