6 اگست 2013 - 19:30
ہند و پاک کے درمیان روابط آگے بڑھانے کی ضرورت

پاکستان کے خارجہ سیکرٹری جلیل عباس جیلانی نے اس ماہ کے شروع میں اپنا عہدہ سنبھالنے والی اپنی ہندوستانی ہم منصب سجاتا سنگھ کو پیغام بھیجا ہے.

ابنا: پاکستان کے خارجہ سیکرٹری جلیل عباس جیلانی نے اس ماہ کے شروع میں اپنا عہدہ سنبھالنے والی اپنی ہندوستانی ہم منصب سجاتا سنگھ کو پیغام بھیجا ہے.ہندوستانی ٹیم پر حملہ ہونے سے پیدا ہونے والی کشیدگی کے درمیان پاکستانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سجاتا کو سونپی جانے والی نئی ذمہ داریوں کا ذکر کرتے ہوئے جیلانی نے ہندوستانی سیکرٹری خارجہ کی اس خواہش کی تعریف کی جس میں انہوں نے اس جگہ سے بات چیت کا عمل شروع کرنے کی بات کہی تھی جہاں سے یہ بات چیت چھوٹی تھی۔اپنے پیغام میں جیلانی نے کہا کہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان روابط آگے بڑھانے کی ضرورت ہے اور وہ تمام مسائل کے حل کے لئے ہندوستانی سیکرٹری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ملک ہندوستان کے ساتھ پائیدار اور بامعنی رابطہ کو لے کر مصروف عمل ہے تاکہ باہمی فائدے والے نتائج سامنے آ سکیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲