6 اگست 2013 - 19:30
کشمیر باڈر پر فائرنگ، ہند و پاک فوجی کانڈروں کے مذاکرات

ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے کمانڈروں نے کشمیر کی کنٹرول لائين پر ہونے والے حالیہ واقعے کے بارے میں مذاکرات کئے ہیں۔

ابنا:ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے کمانڈروں نے کشمیر کی کنٹرول لائين پر ہونے والے حالیہ واقعے کے بارے میں مذاکرات کئے ہیں۔ پاکستانی فوج کے ایک ذریعے نے کہا کہ آج پاکستانی فوج کے ڈائرکٹر جنرل فوجی آپریشن نے اپنے ہندوستانی ہم منصب کے ساتھ کنٹرول لائین پر ہونے والے واقعے کےبارے میں بات چیت کی ہے۔اس ذریعے نے اپنا نام نہ بتائے جانے کی شرط پر کہا کہ اس ملاقات میں پاکستان کے فوجی عھدیدار نے ہندوستان کا الزام مسترد کیا ہے۔ ہندوستان نے الزام لگایا ہےکہ کشیمر کی کنٹرول لائين پر پاکستانی فوج کی فائرنگ میں پانچ ہندوستانی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔پاکستانی فوج کے ڈائرکٹر جنرل فوجی آپریشن نے کہا ہے کہ  ہندوستانی فوج کے ساتھ کسی طرح کا فائرنگ تبادلہ نہیں ہوا ہے اور پاکستان دوہزار تین کے جنگ بندی معاہدے پر کار بند ہے۔واضح رہے کہ پاکستان نے دوہزار تین میں کشمیر کی کنٹرول لائين پر یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کیاتھا۔ ہندوستان نے اس کا خیرمقدم کیا تھا۔ اس کےبعد بھی کشمیر کی کنٹرول لائين پر دونوں ملکوں کے درمیاں کبھی کبھی فائرنگ کاتبادلہ  ہوجاتا ہے اور دونوں ممالک ایک دوسرے کو قصور وار ٹہراتے ہیں۔ادھر ہندوستان نے منگل کو پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمیشن کو وزارت خارجہ طلب کرکے پاکستانی فوج کی فائرنگ پر شدید احتجاج کیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲